Top Rated Posts ....
Search

Summer Mein Load Shading Ki Jaaye Gi

Posted By: Abid on 08-04-2019 | 01:00:02Category: Political Videos, News


گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع،2500میگا واٹ کا شارٹ فال
لاہور(نیوزڈیسک) موسم گرم ہونے سے بجلی کی بندش کا کھیل بھی شروع، بجلی کی قلت اڑھائی ہزار میگا واٹ تک ہونے سے کم از کم تین گھنٹے لوڈ مینجمنٹ ہونے لگی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 13 ہزار 500 میگاواٹ ہے، دو ہزار پانچ سو میگا واٹ کے شارٹ فال سے لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ

شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 490 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے، لیسکو کے مجموعی 1775 فیڈر پر بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں لائن لاسز اور چوری کی بنیاد پر بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔جس کے باعث لیسکو کے دس فیصد لائن لاسز والے 1241 فیڈرز پر تین گھنٹے اور 30 فیصد تک لائن لاسز والے 430 فیڈرز پر 5 گھنٹے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے تاہم 40 فیصد لاسز والے 74 فیڈرز بھی چھ گھنٹے کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔لیسکو کے 60 فیصد لاسز والے 20 فیڈرز پر سات گھنٹے کی بجلی بندش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھل کر ڈیمز میں پانی کی آمد بڑھے گی تو بجلی کی پیداوار میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.