Top Rated Posts ....
Search

Hamza Shahbaz Jitni Marzi Cheekhein Maarein NRO Nahi Mile Ga

Posted By: Abid on 11-04-2019 | 21:33:01Category: Political Videos, News


حمزہ شہبازجتنا مرضی چیخیں، جتنا مرضی مولانا فضل الرحمن سے ملیں، این آر او نہیں ملے گا، حماد اظہر
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ زرداری، اومنی اور حمزہ شہبازکے کیس میں زیادہ فرق نہیں، حمزہ شہبازجتنا مرضی رو لیں، جتنا مرضی مولانا فضل الرحمن سے مل لیں، این آر او نہیں ملے گا، موجودہ حکومت ماضی کے بگاڑ کو ٹھیک کررہی ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکے

چیخنے چلانے سے این آر او نہیں دیں گے، زرداری، اومنی اور حمزہ شہبازکے کیس میں زیادہ فرق نہیں، حمزہ شہبازجتنا مرضی رو لیں، جتنا مرضی مولانا فضل الرحمن سے مل لیں، این آر او نہیں ملے گا، موجودہ حکومت ماضی کے بگاڑ کو بھگت رہی ہے۔ اسحاق ڈار کے اعدادوشمار موجودہ صورتحال کے برعکس ہیں۔ اسحاق ڈار اپنی کابینہ سے بھی غلط بیانی کرتے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ن لیگ حکومت میں شروع ہوا۔ مہنگائی میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی سے ہے۔معیشت کا ابھی جنرل وارڈ میں علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 ء میں ایکسپورٹ 13فیصد جی ڈی پی تھی جبکہ چھوڑ کرگئے تو8 فیصد تھیں۔ میاں نوازشریف کہتے تھے کہ ایکسپورٹ کو 100فیصد تک لے کرجاؤں گا، لیکن برآمدات 25 سے بھی 23 فیصد تک آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تواپریل کے مہینے میں برآمدات کی گروتھ بڑی زبردست نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا نوکریوں سے متعلق بیان سمندر میں تیل گیس کی تلاش سے متعلق تھا۔ وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی میٹنگ میں ادویات بڑھائی گئی تھیں، اس کے اثرات اب دکھائی دیے جارہے

ہیں ، سپریم کورٹ کے قیمتوں پرعملدرآمد کیلئے احکامات بھی موجود ہیں۔ ہمارے دور میں ادویات مہنگی نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر مزید قیمتیں بڑھانی پڑی تو بڑھائیں گے حکومت کے پاس اتھارٹی بھی ہے۔ لیکن ہم مزید قیمتیں کم کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 16 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.