Top Rated Posts ....
Search

Asad Umar Ke Baad Ek Aur Wafaaqi Wazir

Posted By: Ahmed on 18-04-2019 | 18:50:27Category: Political Videos, News


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے ،نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم کا استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزارت پیٹرولیم

نے کارکردگی رپورٹ پر وزیراعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لے لیا ۔ذرائع کے مطابق کل 9وزراءسے ناقص کارکردگی پر استعفیٰ لیے جانے کا امکان ہے ،غلام سرور دوسرے وفاقی وزیر ہیں جن سے استعفیٰ لیا گیا ہے ،انہیں کوئی دوسری وزارت دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔ سد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“ جبکہ مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے بطوروزیرخزانہ استعفے کا اعلان کردیا اور کابینہ کا حصہ بننے سے بھی معذرت کرلی جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ کل رات کو میرے ساتھ وزارت سے متعلق بات کی ، کابینہ میں ہونیوالی باقی تبدیلیوں کابھی آج رات یا کل تک اعلان ہوجائے گا۔ اسدعمر کاکہناتھاکہ میں وزارت کے لیے تحریک انصاف کیساتھ نہیں تھا، آج بھی اس کیساتھ ہوں ، جب کارپوریٹ سیکٹر چھوڑا تو تحریک انصاف اقتدار میں نہیں تھی، میں آج بھی تحریک انصاف کیساتھ ہوں اور اسے خیرباد نہیں کہہ رہا، مجھے آج بھی یقین ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ میرے ساتھ وزارت سے متعلق پہلی مرتبہ کل رات کو بات ہوئی ہے ، آج رات یا کل باقی تبدیلیوں کا بھی اعلان ہوجائے گا۔تحریک انصاف کے اندر ہی کسی سازش کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ساز ش کا پتہ نہیں لیکن اپنے کپتان سے اجازت لے لی ہے ، اس کا ایمنسٹی سکیم سے کوئی تعلق نہیں ، کچھ ایسے کام کیے جن کے اچھے نتائج نکلے اور کچھ کے نہیں، وزیراعظم کا خیال ہے کہ تبدیلی سے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں، نیا وزیرخزانہ بھی مشکل وقت میں قلمدان سنبھالے گا اور اس سے بھی تین ماہ میں دود ھ کی نہریں بہنے کی امید نہ رکھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.