Top Rated Posts ....
Search

Tamaam Paise Waapis Le Lein Lekin...

Posted By: Abid on 29-04-2019 | 18:40:43Category: Political Videos, News


تما م پیسے واپس لے لیں لیکن ہمارا نام ظاہر نہ ہو۔۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی گرفتاری سے بچنے کیلئے پیسے دینے کو تیار، بڑی خبر آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک ) جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پیسے دینے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے لندن میں بات چیت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ معافی تلافی والا تو کوئی قصہ نہیں ہے لیکن کیسز کے معاملے میں جو شواہد سامنے آ رہے ہیں تو اس کے بعد جن جن

لوگوں پر کیسز چل رہے ہیں وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ کارنر ہو چکے ہیں اور ان کے لیے مشکل پیدا ہو رہی ہیں۔تو انگلینڈ سے بعض صحافیوں نے خبریں دی ہیں کہ وہاں پر اس معاملے پر بحث کی جا رہی ہے کہ پیسہ واپس کر دیا جائے۔کچھ کا خیال ہے کہ بے شک پیسے واپس لے لیں لیکن ہمارا نام ظاہر نہیں ہونا چاہئیے۔اور اس تمام معاملے کے لیے کوششیں ایک تیسرے فرد کے زریعے سے کی جا رہی ہیں۔ہو سکتا ہے ابھی تک حکومت کے پاس یہ تجویز ابھی تک پہنچی بھی نہ ہو۔تاہم یہ سوچ کہیں نہ نہیں موجود ہے کیونکہ شہباز شریف کافی دنوں میں لندن میں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے بھی وہاں موجود ہیں۔اور شہباز شریف کے داماد اور بیٹے بھی ادھر ہیں تو وہاں پر کافی ٹیم موجود ہے جو اس بارے میں فیصلہ کر سکتی ہے۔اگر کیسز کے بدلے پیسہ دینے کی سوچ موجود ہے تو پھرحکومت کے لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ملک کو پیسے کی ضرورت ہے تو کیا حکومت کے لیے کسی کو جیل میں ڈالنا مقصود ہے یا پھر ان سے ملک کے لیے پیسہ لینا ضروری ہے۔ جنرل (ر) امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے

سے جو تجاویز سامنے آ رہی ہیں ان پر غور کرنا چاہئیے،کیونکہ عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی این آر او نہیں ہو گا لیکن وہ ماضی میں بھی کئی ایسے دعوے کر چکے ہیں لیکن پھر وہی کام کرنے پڑ گئے۔عمران خان کہتے تھے کہ وہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن پھر ان کو جانا پڑا۔جنرل (ر) امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی بھی پیسے دینے کا سوچ رہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.