Top Rated Posts ....
Search

Garaj Chamak Ke Saath Baarish Khabar Aa Gayi

Posted By: Akram on 03-05-2019 | 09:49:42Category: Political Videos, News


گرچ چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیا ت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرنوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور اور کوہاٹ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصے بھی گرم رہیں گے۔ سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرنوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور اور کوہاٹ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ 4 اپریل تک رہے گا، محکمہ موسمیات کراچی می اتوار سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جب کہ اس وقت کراچی میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔بدھ کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع مٹھی، میر پور خاص 44 ڈگری سینٹی گریڈ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، پڈعیڈن 43 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ کراچی، بدین، سکھر، سکرنڈ اور حیدر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.