Top Rated Posts ....
Search

Muharram, Eid Ul Adha Ka Chaand Dekhne Par 30 Lakhs Rupees

Posted By: Abid on 07-05-2019 | 11:57:14Category: Political Videos, News


محرم الحرام اور ذوالحج (عیدالاضحیٰ) کا چاند دیکھنے پر 30 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے یہ انکشاف کیا کہ گزشتہ برس 4 مواقعوں، رمضان المبارک، شوال المکرم (عید الفطر)، محرم الحرام اور ذوالحج (عیدالاضحیٰ) کا چاند دیکھنے پر 30 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سال 18-2017 میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے لیے مختص کردہ بجٹ 32 لاکھ

40 ہزار روپے تھا۔جس میں سے 30 لاکھ 60 ہزار روپے اراکین کے قیام و طعام اور آنے کے اخراجات کی مد میں ادا کیے گئے اور ساتھ ہر رکن کو ایک ہزار روپے کنوینس الاؤنس اور موبائل فون چارجز کی مد بھی دیے گئے۔ قومی اخبار رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام الاؤنسز گریڈ 20 کے جوائنٹ سکریٹری کو حاصل مراعات کے مساوی ہیں۔اس کے ساتھ اجلاس میں ملکے میں صحت کے مسائل اور ادوایات کی قیمتوں پر بھی بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ صرف گردے فیل ہونے کے باعث سال 2013 سے 2017 تک ملک میں ایک لاکھ 75 ہزار 454 اموات ہوئیں۔ایوانِ زیریں میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں 33 ہزار 15، سال 2014 میں 34 ہزار 207، سال 2015 میں 35 ہزار 167 افراد، سال 2016 میں 36 ہزار 221 افراد، سال 2017 میں 36 ہزار 844 گردے کے مریضوں کا انتقال ہوا۔اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے 35 طبی مراکز میں ایچ آئی وی/ایڈز کے 23 ہزار 757 مریض رجسٹرڈ ہیں جس میں 18 ہزار 220 مرد، 4 ہزار 170 خواتین، 379 مخنث افراد، 564 بچے اور 424 بچیاں شامل ہیں۔اس کے ساتھ

اجلاس میں ادویات کی قیمتوں پر بھی بات ہوئی جس میں ایوان کو بتایا گیا کہ حکومت نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے باعث ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیا تھا۔اپنے تحریر جواب میں وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے روپے کی قدر میں کمی کے باعث ادویات کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 30 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔تاہم اس کے بعد سے حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جس کے نتیجے میں 400 ادویات کی قیمتیں کم کردی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایک طرف حکومت ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے سبسڈی فراہم کررہی تھی لیکن دوسری جانب اس ادارے نے گزشتہ رمضان میں خریدے گئے آٹے کی مد میں آٹا ملز کو 3 کروڑ 19 لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 28 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 24 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.