Top Rated Posts ....
Search

Noon League Ne Karza 806 Arab Tak Pohnchaaya

Posted By: Akram on 07-05-2019 | 11:58:09Category: Political Videos, News


ن لیگ نے گردشی قرضہ 806ارب تک پہنچایا، ہم 2020ء تک گردشی قرضہ صفر کر دیں گے،وفاقی وزیر
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں،وہاں بجلی دی جہاں بالکل ریکوری نہیں تھی، ن لیگی دور میں گردشی قرضہ806 ارب روپے تھا، 2020ء تک گرشی قرضہ صفر کر دیں گے، بجلی3 روپے84 پیسے کی بجائے ایک روپیہ 27 پیسے بڑھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بجلی چوری اور لائن لاسز کم کرنے پر وزارت توانائی کوشاباش دی۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے وفاقی کابینہ کو پاور سیکٹر پر بریفنگ دی۔ ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔ ن لیگ حکومت نے بجلی وہاں بھی یقینی بنائی جہاں ریکور ی نہیں تھی۔ ن لیگ کی حکومت جا رہی تھی تو قرضوں کا پہاڑ چھوڑ کر گئی۔ ن لیگ کو پتا تھا کہ الیکشن آرہا ہے اسی لیے اس نے ایسا کیا۔
عمر ایوب نے بتایا کہ ن لیگ کے دور میں گردشی قرضہ806 ارب روپے تک پہنچا۔
2020ء تک گرشی قرضہ صفر کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی3 روپے84 پیسے کے بجائے ایک روپیہ 27 پیسے بڑھائی۔ بجلی چوری پر 27 ہزار ایف آئی آر درج کیں اور 4 ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 80 فیصد فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے۔ پانچ ماہ میں 61 ارب روپے کی ریکوریاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی وافر بجلی موجود نہیں ہے۔
جس کے پیش نظر توانائی کیلئے25 سال کا پلان بنایا ہے۔ واضح رہے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مہنگائی کرنے والے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 7ارب کی ریکوری کا فیصلہ کرلیا ہے۔کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزدوروں کی بھرتی کے معاملے کی منظوری دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.