Top Rated Posts ....
Search

PTI Ki Hakoomat Qatar Ko Kam Keemat

Posted By: Akbar on 07-05-2019 | 18:19:30Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کی حکومت قطر کو کم قیمت پر ایل این جی فروخت کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب
لاہور : تحریک انصاف کی حکومت قطر کو کم قیمت پر ایل این جی فروخت کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب، قطر نے پاکستان کو 5 سال کیلئے پہلے سے طے شدہ قیمت سے 2 فیصد کم قیمت پر ایل این جی فروخت کرنے کی پیش کش کر دی، معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قطر کے ساتھ ایل این جی ڈیل میں رد و بدل کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت قطر کو کم قیمت پر ایل این جی فروخت کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات سے ایل این جی کی خریداری کیلئے معاہدہ کرنے پر غور کر رہی تھی۔

ایسے میں قطر نے مجبور ہو کر کم قیمت پر پاکستان کو ایل این جی فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ قطر نے پاکستان کو 5 سال کیلئے پہلے سے طے شدہ قیمت سے 2 فیصد کم قیمت پر ایل این جی فروخت کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔

معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے قطر سے 15 سال کیلئے ایل این جی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے 25 ارب ڈالر کے عوض قطر سے ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے قطر کے ساتھ مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ کیاہے۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ آڈٹ رپورٹ میں بھی اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں قطر سے طے کیے جانے والے ایل این جی معاہدے سے سرکاری خزانے کو 75 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 125 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 122 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.