Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Bijli Ki Paidawaar Talab Se Badh Gayi

Posted By: Akbar on 08-05-2019 | 11:58:38Category: Political Videos, News


پاکستان میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی، بجلی کا شارٹ فال زیرو ہو گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی اور بجلی کا شارٹ فال زیرو رہ گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق دوسرے روزے کے دن بجلی کی طلب بجلی کی فراہمی سے کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 6بج کر 30منٹ تک ملک میں بجلی کی طلب 19ہزار489میگاواٹ رہی جبکہ بجلی کی فراہمی 21ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی

گئی۔ پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ جن فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے ان کے علاوہ تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ملک میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس کے بعد پاور ڈویژن نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہو گی۔اب پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی ہے اس لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 123 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 120 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.