Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Aur PM Modi

Posted By: Ahmed on 09-05-2019 | 01:10:47Category: Political Videos, News


وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان
لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان، دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان برطانیہ میں پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرا اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق

برطانوی حکام بھی اس ملاقات کے لئے کوشاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی ختم ہو سکے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جون میں برطانیہ جائیں گے جہاں وہ پاکستان ٹیم کے دو میچ دیکھیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہاں موجود ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا اور اگر بی جے پی کامیاب ہوئی تو نریندر مودی وزارت اعظمی کا حلف بھی اٹھا چکے ہوں گے۔گلف نیوز کے مطابق برطانیہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق وہ دونوں ممالک کے وزرا اعظم کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق انہیں خوشی ہو گی کہ اگر ان کی کاوشوں سے خطے میں حالات معمول پر آ جائیں۔پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان اور بھارت نے سرکاری سطح پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورہ برطانیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہ سے چودہ جون تک برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران وہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اس دوران برطانیہ میں جاری کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کا میچ بھی دیکھیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 126 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 122 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.