Top Rated Posts ....
Search

Asif Zardari Ko Deal Ya Dheel Ke Qareeb

Posted By: Ahmed on 12-05-2019 | 18:02:12Category: Political Videos, News


آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید
لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں، عمران خان حکومت توچھوڑ سکتا ہے لیکن نوازاور زرداری کو این آر او نہیں دے گا، شہبازشریف بھائی سے10ہاتھ آگے ہے،نوازشریف کو پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطرہ مہنگائی اور معیشت سے ہے۔

معاشی بحران کے ذمہ دارنوازشریف اور زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں۔ آئی ایم ایف پیکج بھی آرہا ہے، بجٹ بھی آنے والا ہے اور ایمنسٹی اسکیم بھی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ن لیگ میں متحرک ہوگئے ہیں۔چودھری نثار لاہور میں لوگوں سے مل رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے یہ اہم مہینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا ایک ہی ایشو ہے کہ ہمیں باہر جانے دو۔ منی لانڈرنگ کیسز عمران خان نے نہیں بنائے ہیں۔ عمران خان حکومت توچھوڑ سکتا ہے لیکن نوازاور زرداری کو این آر او نہیں دے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ شہبازشریف واپس نہیں آئے گا۔ شہبازشریف بھائی سے 10ہاتھ آگے ہے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کو پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں۔ آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں۔ آصف زرداری کا عمران خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری حساس ایشو پر بلاول بھٹو بلوا رہے ہیں۔ زرداری کو چاہیے کہ خود بولیں۔ آصف زرداری کے علاوہ کوئی ایسا سیاستدان نہیں

جوجیل کاٹ سکے۔ جیل آصف زرداری کی محبوبہ یا سسرال ہے۔ لیکن باقی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ میں نے غلطی سے عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ جانے دو انہیں۔ ان کا آخری وقت ہے۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ عید کے بعد کوئی تحریک نہیں چلےگی۔ عوام کو دو سال بعد ریلیف ملے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.