Top Rated Posts ....
Search

Meesha Shafi And Ali Zafar Ka Drop Scene

Posted By: Akram on 13-05-2019 | 04:40:32Category: Political Videos, News


پہلے کس نے کسے گلے لگایا اور گلے لگانے کے بعد کیا شرمناک حرکت کی ؟
لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کے الزام میں اہم پیش رفت ،عدالت میں علی ظفر کی طرف سے لائی گئی گواہ نے اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ جب جنسی ہراساں کا الزام لگا یا اس وقت وہ نجی سٹوڈیو میں موجود تھیں ،کنیزہ منیرنے اپنے بیان میں کہا اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل چل رہی تھی اوردس سے گیارہ لوگ ریہرسل

میں موجود تھے۔گواہ کنزہ منیر نے کہا کہ لگ بھگ 45 منٹ تک ریہرسل سٹوڈیو میں جاری رہی۔میشا شفیع جب اسٹوڈیو پہنچی تو علی ظفر کو گلے سے لگا کر سلام کیا اورریہرسل کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسی طرح بائے بائے کہا۔تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،علی ظفر کی طرف سے اہم ترین گواہ کو پیش کر دیا گیا ،اس سے قبل سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گواہوں کے بیانات رکارڈ نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔سیشن کورٹ میں اداکارعلی ظفر کی طرف سے دائر گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ گواہان عدالت میں آگئے ہیں؟میشا شفیع کے وکیل نے کہا گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے۔عدالت ہمیں سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے۔علی ظفر کے وکیل نے کہا وہ دو گواہان عدالت میں لیکر آئے ہیں۔ عدالت ان کی شہادت قلمبند کرے۔ادکار علی ظفر کی جانب سے ماڈل کنزہ منیر کی شہادت قلمبند کی گئی۔ کنیزہ منیر نے اپنے بیان

میں کہا کہ وہ نجی اسٹوڈیو میں موجود تھی جہاں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل چل رہی تھی اوردس سے گیارہ لوگ ریہرسل میںموجود تھے۔گواہ کنزہ منیر نے کہا کہ لگ بھگ 45 منٹ تک ریہرسل سٹوڈیو میں جاری رہی۔میشا شفیع جب اسٹوڈیو پہنچی تو علی ظفر کو گلے سے لگا کر سلام کیا اورریہرسل کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسی طرح بائے بائے کہا۔کنزہ منیر نے کہا ریہرسل کے درمیان ویڈیو بھی بن رہی تھی۔دونوں گانے کے دوران چار سے پانچ فٹ دور کھڑے تھے۔میشا شفیع کے الزامات کا اچھی طرح علم ہے وہ جھوٹ ہیں ۔گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے گواہ کنزہ منیر کا بیان ریکارڈ کرلیا اور آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔دوسری جانب لاہور : گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے میں گلوکارہ کنزہ منیر نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرادیا اور کہا کہ میشا شفیع جھوٹی ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور امجد علی شاہ کی عدالت میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے

خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکلا نے استدعاکی کہ گواہان کے بیانات قلم بند کرانے کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے لہٰذا سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے، اس پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ سیشن جج نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی گواہوں کے بیانات قلم بند نہ کرنے کی استدعا مسترد کی اور گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کا حکم دیا۔ علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ کنزہ منیر نے شہادت قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی اس نجی اسٹوڈیو میں موجود تھیں جہاں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل چل رہی تھی جس میں 10 سے 11 لوگ موجود تھے، 45 منٹ تک ریہرسل چلتی رہی، جب میشا شفیع اسٹوڈیو پہنچیں تو انہوں نے علی ظفر کو گلے لگا کر سلام کیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.