Top Rated Posts ....
Search

Abhishek Bachchan Se Shadi Ka Raaz Aaj Khula

Posted By: Joshi on 13-05-2019 | 17:18:05Category: Political Videos, News


ابھیشیک سے شادی پر دبنگ خان سمیت سب حیران تھے
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اب اگرچہ ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم تاحال وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشک بچن بھی اگرچہ اچھے اداکار ہیں، تاہم انہیں اپنی اہلیہ جیسی شہرت حاصل نہیں۔ان دونوں کی شادی پر جہاں عام لوگ حیران ہوئے تھے، خود کئی بولی وڈ شخصیات بھی حیران

رہ گئی تھیں اور سب کا خیال تھا کہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔یہ بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ابھیشک بچن کو اپنی اہلیہ ایشوریا اور والد امیتابھ بچن کی وجہ سے فلموں کی اچھی پیش کش موصول ہوتی ہیں۔اگرچہ اب ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی شادی کو 11 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے، تاہم اب تک ان کی محبت اور شادی کے حوالے سے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایشوریا رائے نے اپنی شادی کے 11 سال مکمل ہونے کے بعد اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ڈی این اے انڈیا نے بتایا کہ ایشوریا رائے نے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش ایک ایسے وقت میں کی، جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشک بچن نے انہیں فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن اور فلم ہدایت کار آشتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ جن لمحوں میں ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی

پیش کی، وہ اسی فلم کے گانے ’خواجہ میرے خواجہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نے دلہنوں جیسا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی تو فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے۔ایشوریا رائے نے ہریتھک روشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے 2007 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان پہلے سے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔دونوں کے ہاں نومبر 2011 میں بچی پیدا ہوئی، دونوں نے ایک ساتھ اب تک نصف درجن سے زائد فلمیں کی ہیں۔شادی سے قبل ایشوریا رائے کا نام سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور ایک بار اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ دبنگ ہیرو نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.