Top Rated Posts ....
Search

Medical Reports Masbit Hain - Shahbaz Shrif

Posted By: Akram on 14-05-2019 | 18:21:39Category: Political Videos, News


میڈیکل رپورٹس مثبت ہیں،بجٹ سیشن میں موجود ہوںگا، شہباز شریف
لاہور(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹس مثبت ہیں،بجٹ سیشن میں موجود ہوں گا، بیرون ملک اپنی خوشی سے نہیں بیٹھا ہوا ہوں، انشاءاللہ جلد عوام کے درمیان موجود ہوں گا۔ انہوں نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ میڈیکل رپورٹس مثبت ہیں،بجٹ سیشن میں موجود ہوں گا، بیرون ملک

اپنی خوشی سے نہیں بیٹھا ہوا ہوں، انشاءاللہ جلد عوام کے درمیان موجود ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کو نوازشریف اور ن لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ خان صاحب! سیاسی مخالفت کا انتقام بچوں سے لینا کم ظرفی کی انتہاء ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام میں اندھی ، گونگی اور بہری ہو چکی ہے۔ نیب کے بعد ایف آئی اے کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنانا ماضی واپس لے آیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی توجہ ملکی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کی گرفتاریوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملکی مسائل کا احساس نہیں ہے۔اذیت پسند حکمرانوں کو صرف مہنگائی میں پسے عوام کی چیخیں پسند ہیں؟مہنگائی بے روزگاری نے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو 2وقت کی روٹی کے لالے پڑ چکے ہیں، جبکہ حکمران عوام کوحوصلہ دینے کی بجائے ڈرا رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا جرم امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا تھا۔ واضح رہے شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل ہونے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گزشتہ

روز ن لیگی رہنماء امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔ شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ٹھیکیداروں،پراجیکٹ ڈائریکٹر،این ایچ ایاورانجینئرز کو نامزد کیا گیا ہے ،امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت دیگر 5 ٹھیکیدار بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ انکوائری میں این ایچ اے کے 11اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق امیرمقام اینڈ کمپنی سے 626 ملین روپے کی ریکوری کی بھی تجویز ہے ۔ ۔پراجیکٹ امیر مقام اینڈ کمپنی کو 850 ملین میں ایک سال میں مکمل کرنا تھا ،پراجیکٹ 10 سال بعد بھی نا مکمل، تخمینہ 2800 ملین سے تجاوز کر چکا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.