Top Rated Posts ....
Search

Maali Saal (Year) Ke 9 Maah (Month)

Posted By: Ahmed on 15-05-2019 | 08:26:40Category: Political Videos, News


حکومتی اقدامات سے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آ گئی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : موجودہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آگئی، حکومت کی طرف سے ادائیگیوں میں توازن لانے کے لئے جو مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی اس کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار

کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 14 فیصد کمی کے ساتھ 23.45 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے دوران 27.29 ارب ڈالر تھا۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد برآمدات کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے۔ پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر کھپت کے لئے نئی منڈیاں تلاش کی گئیں۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے درآمدات میں کمی لانے کے لئے اقدامات بھی کئے گئے۔ اشیائے تعیشیات کی درآمدات پر عائد ٹیکس کو بڑھانے سمیت مقامی صنعت کی ترقی اور بہتری کے لئے بھی مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی جس سے نہ صرف رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آئی بلکی درآمدات بھی سست روی کا شکار رہیں۔ جب کہ دوسری جانب معاشی ٹیم تبدیل ہونے کے بعد ملک کے معاشی حالات تبدیل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی نئی ٹیم سے بہت پرامیدہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی جماعت اور

اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کے نئے سربراہ رضا باقر کی کافی تعریف کی۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کیا اور نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے کہا رضا باقر بہترین افسر ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.