Top Rated Posts ....
Search

Yeh Toh Hona Hi Tha Marayam Nawaz Ki Siasat Bye Bye

Posted By: Joshi on 17-05-2019 | 10:24:31Category: Political Videos, News


یہ تو ہونا ہی تھا: مریم نواز کی سیاست بائے بائے ۔۔۔ الیکشن کمیشن سے اچانک لاڈو رانی کیلئے بری خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مریم نواز کو پارٹی عہدہ دئیے جانے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر 27 مئی کو سماعت کریگا،درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل ۔درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے نون لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ دئیے جانے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبرآئی تھی کہ مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوںروپے کی مبینہ خوردبرد پر حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری رقوم کے ناجائز استعمال کی انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67 ارب روپے ضائع کردئیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ رقم بظاہر لیپ ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی، خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج سامنے نہیں آئے، رقم کہاں خرچ ہوئی، آڈٹ مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ دئیے جانے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر 27 مئی کو سماعت کریگا،درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Views 60 | 09-04-2024
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 44 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.