Top Rated Posts ....
Search

Main Tumhein Saaf Saaf Bataa Raha Hoon Dollar Ooper Nahi Jaana Chahiye - Imran Khan

Posted By: Akram on 18-05-2019 | 02:37:39Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) شرح مبادلہ میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ سے معلوم ہوتا ہے وزیراعظم نے واقعتاً اقتصادی معاملات میں آئی ایم ایف کے سامنے مات محسوس کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ملک کے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی

اوسط شرح 15 سے 16 فیصد تک ہوگی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں ملک پر بیرونی قرضوں میں 650 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جبکہ آزاد ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مالی سال تک روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 178-180 روپے تک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے عملی طور پر پاکستان کی اقتصادیات پر قبضہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کی تھی کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرکو 144 روپے سے نیچے لایا جائے لیکن اس کی بجائے یہ قدر انٹر بینک شرح مبادلہ میں 147 روپے تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم کا کہا غیر موثر ہونا ظاہر کرتا ہے۔وزیراعظم کی مداخلت پر آئی ایم ایف حرکت میں آگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی معاملات میں مکمل طورپر خود کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ وزیراعظم حتمی طور پر فیصلہ ساز نہیں رہے۔دوسری جانب خبر کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 75پیسے اور اوپن مارکیٹ میںڈالر2روپے50پیسے مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح 150تک جا پہنچا،بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالر کی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونامزید400روپے مہنگاہوگیا،کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی،مارکیٹ 804پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 166کی سطح پر بند ہوئی،

ادھر مشیر خزانہ سے اسٹاک بروکرز نے ملاقاتیں کی ہیں جس میں حفیظ شیخ نے 17ارب کا خصوصی فنڈ قائم کرنیکی منظوری دیدی، ادھر ایف آئی اے نے ڈالر کی ذخیزہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کر لیا ، ڈالر ذخیرہ کرنے والے منی چینجرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کیلئے ایف آئی اے نے ویجی لینس شروع کردی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں75 پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید147 روپے سے بڑھ کر 147 روپے75 پیسے اور قیمت فروخت147روپے50پیسے سے بڑھ کر 148 روپے 25پیسے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں45 پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39 روپے سے بڑھ کر39روپے50اورقیمت فروخت39 روپے50پیسے سے بڑھ کر40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 39روپے80 پیسے سے بڑھ کر40روپے25پیسے اورقیمت فروخت 40 روپے50پیسے سے بڑھ کر40روپے75پیسے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے، اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان،لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
breaking news.... PPP Big Victory

breaking news.... PPP Big Victory

Views 28 | 15-03-2024
Govt Important Meeting with IMF

Govt Important Meeting with IMF

Views 17 | 19-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.