Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Se Astifa Talab

Posted By: Akbar on 18-05-2019 | 17:46:32Category: Political Videos, News


وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں

پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔سٹاک مارکیٹ تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ترقی کی شرح 5.8فیصد تک پہنچ چکی تھی۔جبکہ سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹ سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب ترقی کی شرح 2.7فیصد پر آگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ مسلسل گروٹ کا شکار ہے۔اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ان تمام حالات کے ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فی الفوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ملکی حالات مزید بحرانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں یا وزیراعظم کا انتخاب دوبارہ عمل میں لایا جائے۔ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد

(ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.