Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Eham Shaher (City) Mein Dhamaka

Posted By: Abid on 19-05-2019 | 11:58:44Category: Political Videos, News


یا اللہ خیر : پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک حادثہ ۔۔۔۔۔ 14 افراد کے جان بحق ہونے کی خبر آ گئی
مٹیاری ( ویب ڈیسک ) دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے،چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں، گورنر سندھ اور بلاول بھٹو نے ہلاک افراد کےخاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے، تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی

الٹنے سے14افراد ڈوب گئے،چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں، گورنر سندھ اور بلاول بھٹو نے ہلاک افراد کےخاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے14افراد ڈوب گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں جب کہ 8 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کررہے ہیں تاہم رات کے اندھیرے کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق انڑپور کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 8افراد تاحال لاپتا ہیں ۔ دریا سے برآمد ہونے والی لاشوں میں2خواتین بھی شامل ہیں ۔ حادثہ مٹیاری ضلع کی حدود میں ہوا ۔ کشتی مٹیاری سے جامشورو ضلع کے علاقے دڑا ماچھی آ رہی تھی اور اس میں خواتین و بچوں سمیت 14مسافر سوار تھے ، تیزہواﺅں اور خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی اور اس میں سوار افراد لاپتا ہوگئے ۔ خبر ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے

تحت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 8 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کررہے ہیں تاہم رات کے اندھیرے کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنےسے ہونے والی اموات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک حادثے کی خبر میرے لیے باعث صدمہ ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ریسکیو آپریشن کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ علاوہ ازیں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی حادثےمیں ہلاک افراد کےخاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجامشورو کو امدادی کارروائیاں تیز کرنےکی ہدایت دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مددفراہم کی جائے۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.