Top Rated Posts ....
Search

Dollar Ko Lagaam Daalne Ka Bada Faisla

Posted By: Akram on 19-05-2019 | 11:59:30Category: Political Videos, News


ڈالر کو لگام ڈالنے کا فیصلہ ۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد سے قوم کے لیے شاندار خوشخبری آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈالر کو لگام ڈالنے کے جتن، وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعت کاروں و سرمایہ کاروں، مشیر خزانہ اور چیئر مین ایف بی آر سے سمیت اعلیٰ حکام کو مشاورت کے لئے آج (اتوار کو) شام چار بجے بنی گالہ بلا لیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر قابو پانے، اقتصادی و مالی چیلنجزز سے نمٹنے کیلئے مشاورت کے علاوہ آئی ایم ایف سے نئے

معاہدے پر تاجروں کو اعتماد میں لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعت کاروں و سرمایہ کاروں کو بنی گالہ بلا لیا ہے بنی گالہ میں آج شام چار بجے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو گا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں گی جبکہ اقتصادی و مالی چیلنجزز سے نمٹنے کے لئے مشاورت ہو گی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدے اور نئے پروگرام پر تاجروں کو اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق ڈالر کے روپے پر تابر توڑ حملے، ایک ہفتے کے دوران ڈالرکی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی بے قدری نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی ڈھیر کر دیا، 30 ہفتوں کی بدترین گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر روپے کو روندتا ہوا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7.60روپے اضافے سے149 روپے ہوگئی۔ ڈالر کے دام بڑھنے سے صرف ایک ہفتے کے

دوران بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بے لگام ڈالر سے عوام کو مہنگائی کا عذاب جھیلنا پڑے گا، پٹرول، ڈیزل، دال، آٹا، چاول سب کچھ مہنگا ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو دھچکا لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا30کاروباری ہفتوں کے بعد بدترین ہفتہ رہا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.