Top Rated Posts ....
Search

Shaam Ki Badi Breaking News

Posted By: Akram on 20-05-2019 | 10:04:35Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کے مرکزی وفاقی وزیر کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے مرکزی وفاقی وزیر کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، کھلاڑیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست

مسترد کر دی،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی. شہری حضرت حسین اور شاہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، ان کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے. وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، نور الحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی. وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو درخواست پر دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے. وکیل نے کہا الیکشن کمیشن میں نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی، نورالحق قادری نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے ، جوڈیشل

ڈاکومنٹس موجود ہیں نورالحق قادری نے قبول کی ہے. دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا. نورالحق قادری نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے ، جوڈیشل ڈاکومنٹس موجود ہیں نورالحق قادری نے قبول کی ہے. دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 235 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.