Top Rated Posts ....
Search

Hazrat Muhammad S.W.S Khawaab Mein Tashreef Laaye

Posted By: Ahmed on 20-05-2019 | 19:47:11Category: Political Videos, News


’’ منیٰ میں حضرت محمد ﷺ میرے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ ۔۔۔‘‘ بھارتی عالم ِ دین کو عمران خان سے متعلق کیا بشارت دی گئی؟ عالمِ دین نے بتا دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک)بھارت کے ایک عالم دین کو خواب میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق بشارت مل گئی۔ روزانمہ اوصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارت کے ایک عالم دین کا کہنا ہے کہ میں دعا کرتا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں اور میں دعا کیا

کرتا تھا کہ یا اللہ عمران خان میں اتنا ٹیلنٹ ہے تو اللہ کرے یہ وزیراعظم بن جائے۔مجھے لگتا تھا کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس بکھرے ہوئے ملک کو جوڑ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات تھے۔ہم دیکھتے تھےکہ وہ ہمارے کھلاڑیوں سے گلے لگتے تھے اور خوب باتیں کرتے تھے تو ہم یہ بھی سوچتے تھے کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن جائیں تو پاکستان کے ہندوستان سے تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے۔کیونکہ ہمارے بھی خاندان کے کئی لوگ اورعزیز و اقارب پاکستان میں ہیں لیکن اب تو وہ جیسے دشمن ملک بن گیا ہے،ایسا لگتا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ترس گئے ہیں۔جب دو ممالک کے اچھے تعلقات ہوں تو نہ صرف ان دو ممالک اور لوگوں کا بلکہ پوری دنیا کا فائدہ ہوتا ہے۔کئی بار مجھے عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے دعا کرنے کی توفیق ہوئی کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے بہت خیر کی بات ہونی تھی۔لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی تھی۔ عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اس بار حج ادا کرنے آیا تو منیٰ میں جانے سے پہلے میں نے دو تین رات لگاتار عمران خان کو خواب میں دیکھا۔پہلے دن یہ خواب دیکھا کہ الیکشن ہو گئے ہیں نتیجہ آنے والا ہے اور کچھ لوگ انہیں میرے پاس دعا کے لیے لائے ہیں میں نے دیکھا عمران خان بہت تواضع کے ساتھ پٹھانی سوٹ پہنے میرے ساتھ برابر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ میری پاکستان بننے کی حق ادا کرنے کی نیت ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین راتیں یہی خواب آتا رہا۔اور پھر جب ہم منیٰ گئے تو میرے خواب میں حضرت محمدﷺ تشریف لائے اور کہا کہ آب تو خوش ہو نہ تم دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ عمران خان وزیراعظم پاکستان بن جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.