Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Hakoomat Ko Nakaam Banaane Ki Poori Koshish

Posted By: Akram on 21-05-2019 | 04:15:55Category: Political Videos, News


عمران خان کی حکومت ناکام بنانے میں اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث
لاہور : معروف صحافی صابر شاکر کا حکومت کی ناکامی اور خراب معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آپ یوں سمجھو کہ رضیہ غنڈوں میں پھنسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ کچھ سیاسی عناصر بھی ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے میں بین الاقوامی قوتیں بھی شامل ہیں۔

اسد عمر تبدیل ہوئے اور ایک نئی ٹیم آئی پھر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوئے،مارکیٹ سیٹ ہو گئی لیکن ساتھی ہی کوٹ لکھپت جیل میں ایک قیدی بیٹھے ہیں جو وہاں پر میٹنگ کرتے ہیں۔اور میٹنگ کر کے کہتے ہیں کہ ہم ملک میں انتشار پیدا کریں گے۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہئیے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ” میڈ ان پاکستان” ہے یہ واشنگٹن، لندن یا کابل کے ذریعے سے نہیں آئی۔

اس کے علاوہ اس میں سی پیک کے معاملات بھی شامل ہیں۔ایران کے ساتھ معاملات خراب کرنے کی پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو کہتے ہیں کہ آپ سی پیک سے نکلیں۔آپ یا تو چائنہ کے بلاک میں رہیں یا پھر ہمارے بلاک میں۔صابر شاکر نے حکومت کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے یہ تمام باتیں کہیں۔جب کہ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے اندر اسحاق ڈار کا ایک گروپ موجود تھا جو وقت سے پہلے اسحاق ڈار کو اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے پہنچاتا تھا۔ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر ہر اطلاع اسٹاک مارکیٹ میں پہنچا دیتے تھے۔ مشیر خزانہ نے ان افسران کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ہٹائے جانے والوں میں اسپیشل اسٹنٹ ٹو وزیر خزانہ شامل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ٹیم کےا ہم رکن تھے۔ایس او ٹو وزیر خزانہ بھی اسحاق ڈار کی ٹیم کا حصہ تھے۔تینوں اشخاص نے گذشتہ 9 ماہ کے دوران ہر فیصلہ وقت سے پہلے اسحاق ڈار کو پہنچایا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.