Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia Aur Pakistan Mein Eid

Posted By: Ahmed on 26-05-2019 | 18:11:29Category: Political Videos, News


عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 4 جون بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 3 جون (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:02 پی ایم کو ہوگی اور اس دن سورج غروب ہونے کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی۔4 جون یعنی 27 رمضان کو نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے

16 منٹ ہوہوچکی ہوگی اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 7 مئی بروز منگل کو ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ کمیٹی نے نیا قمر کیلنڈر تیار کرلیا ہے جسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز 5 مئی کو ہوا تھا مگر اس بار وہاں 3 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہی ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.