Top Rated Posts ....
Search

Riyaasat Ki Rat Ko Har Soorat

Posted By: Akbar on 26-05-2019 | 18:12:19Category: Political Videos, News


ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان
qwلاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ افسوسناک ہے، حملہ آوروں نے دہشتگردوں کو چھڑوانے کی کوشش کی، قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خار کمر میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے

ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قبائلیوں کے حق میں آواز بلند کی۔ قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دیں جس کے ثمرات کا وقت آ چکا ہے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات ہو رہے تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خرکمر میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ افسوسناک ہے۔ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دہشتگردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس افسوسناک واقعے میں ایک جتھے کی شکل میں افواج پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہو کر دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب چین کے نائب صدر پاکستان کی موجودہ قیادت اور عوام کے ساتھ جڑے ترقی و خوشحالی کے مشن کو تقویت دینے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ایک منظم سازش کے

تحت ایک ایسا ماحول پیدا کیا گیا جہاں سے کچھ شرپسند عناصر مسلسل پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ، نو گو ایریا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں جا کر قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کو مرکزی سیاسی نظام کے اندر حصے دار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل احسن طریقے سے چل رہا تھا اور علاقے کی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات ہو رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کی روشنی میں قبائلی علاقوں میں تعمیروترقی کے عمل کو تیز کیا جا رہا تھا اور انشااللہ اس عمل کو مذید تیز بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان علاقوں میں جہاں سے بارود کی بدبو آتی تھی وہاں انہوں نے پھولوں کی خوشبو کو مہکنے پر مجبور کیا اور وہاں وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے قبائلی عوام کے ان تمام حقوق کی طرف مثبت پیشرفت کا آغاز ہوا، اب جس استقامت، جرات، صبر اور عظیم جذبہ حب الوطنی سے قبائلی عوام نے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ، آج انہیں آئینی و جمہوری حقوق اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات ملنے کا وقت آیا تو یہ کچھ شرپسند عناصر اس ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.