Top Rated Posts ....
Search

Case Ki Samaat Aleem Khan Bhi

Posted By: Ahmed on 27-05-2019 | 05:47:17Category: Political Videos, News


آف شور کمپنیوں کے کیس میں سماعت،علیم خان پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکیں گے
لاہور:علیم خان سوموار کے روز ہونے والی آف شور کمپنیوں کے کیس کی سماعت میں پیش نہیں ہوں گے۔ سوموار کو علیم کان کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہونی تھی لیکن علیم خان پاکستان میں موجود نہیں ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ علیم خان کے وکلاء ان کی غیر حاضری کے لیے عدالت میں معافی کی درخواست جمع کروائیں گے۔
۔خیال رہے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد تحریک انصاف کے راہنما علیم خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما علیم خان لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے 100دن کی قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے تو جیل کے باہر ان کے بیٹوں اور کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔

کارکنوں نے علیم خان پر گل پاشی کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ بعد ازاں علیم خان کو ریلی کی صورت میں جیل سے گھر لے جایا گیا۔ رہائی کے بعد کارکنوں نے جیل کے باہر استقبال کیا تھا، ریلی کی صورت میں گھر تک پہنچایا گی تھاا۔ہفتہ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،چوہدری ظہیر الدین اور جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان سے انکے گھر جا کر ملاقات کی تھی اور رہائی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
علیم خان آف شور کمپنیوں کے کیس میں حراست میں تھے لیکن انہیں 20مئی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ بیرونِ ملک چلے گئے ہیں اور آج ان کے کیس کی سماعے تھی لیکن ملک میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ سماعت کے لیے پیش نہیں ہو سکے جس کے لیے ان کے وکلاء عدالت میں معافی کی درخواست جمع کروائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.