Top Rated Posts ....
Search

Breaking News - Ali Wazir Ki Rehaai

Posted By: Akbar on 27-05-2019 | 18:09:02Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز! علی وزیر کی رہائی کا امکان، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعوی
لاہور: بی بی سی اردو کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی ایم کے گرفتار رہنما علی وزیر کی رہائی کا امکان، خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان میرانشاہ پہنچ گئے، عسکری و سول حکام اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں، گزشتہ روز کے واقعہ سمیت رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی بھی زیر بحث آئی اور انہیں کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز وزیرستان میں پیش آئے واقعے کے بعد معاملات کو پرامن طریقے سے بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان میرانشاہ پہنچ گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے عسکری و سول حکام اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس دوران گزشتہ روز کے واقعہ سمیت رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی بھی زیر بحث آئی۔ اس حوالے سے بی بی سی اردو سے وابستہ صحافی رفعت اللہ اورکزئی کا دعویٰ ہے کہ معاملات کو پرامن طریقے سے بہتر کرنے کی خاطر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔

Rifatullah Orakzai

@rifatorakzai
Governor and chief minister KP visited Miranshah today, held meetings with military, civil officials and tribal elders. There are reports that detention of Ali Wazir was discussed and he may released today sometime.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ نے وزیرستان میں گرفتار کیے گئے دہشت گرد کے ایک مبینہ سہولت کار کو چھڑوانے کیلئے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ نے شر پسندوں کو مشتعل کرکے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروایا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوا ، جبکہ 5 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.