Top Rated Posts ....
Search

Musafiron Keliye Eidi Pakistan Railway

Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 03:56:52Category: Political Videos, News


پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے عید کے دن سپیشل عیدی کا اعلان، تمام ٹرینوں میں50 فیصد رعایت حاصل ہوگی
اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے اپنے مسافروں کے لیے عید کے دن سپیشل عیدی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایاکہ عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے شکریہ کے ساتھ عید پر بڑا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرینوں کیلئے بکنگ کل ( بدھ) سے شروع ہو گی ، عید کے پہلے روز سفر کرنے والے مسافر ٹکٹ پر پچاس فیصد رعایت سے استفادہ کر سکیں گے ۔

پاکستان ریلو ے کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعدعید الفطر پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرینوں کاباقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کیلئے ،دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گی،تیسری سپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے،چوتھی سپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کیلئے جبکہ پانچویں سپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ آج 29 مئی سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے عید کے پہلے دن سفر کرنے والے مسافروںکے لئے ٹکٹ پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 42 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.