Top Rated Posts ....
Search

Bazaari Aur Milaawat Se Pak Thanda Thanda Falooda

Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 08:39:54Category: Political Videos, News


بازاری اور ملاوٹ سے پاک ٹھنڈا ٹھنڈا اور میٹھا فالودہ گھر پر بنانے کا طریقہ اس لنک میں جانیے
لاہور (ویب ڈیسک ) فالودہ ایک ایسی میٹھی ڈش ہے جو بھارتی برصغیر پر مغلوں نے اپنی حکومت کے زمانے میں بنائی۔ جیلی، پستے، قلفی اور عرقِ گلاب پر مبنی ایک میٹھا مشروب جو ہر کسی کو پسند ہوتا ہے۔ جس کی تازگی، خوشبو، کرنچ اور ٹھنڈک آپ کے منہ کا ذائقہ بہترین کردیتی ہے۔



یہ موسمِ گرما میں اپنی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے اس میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ اس کے اجزاء ترکیبی یہ ہیں ۔ قلفی : دودھ1 لیٹر ،چینی1 کپ ، الائچی پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ ، عرق گلاب1 کھانے کا چمّچ ، پستےباریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ ، بادام باریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ ، کھویا 1کپ ، زعفران 4 دھاگے، کریم1 کپ۔ سویاں: رنگ والی سویاں1 پیکٹ ، پانی ابالنے کے لیے ،جیلی : جیلی ہرے رنگ کی1 پیکٹ ، جیلی لال رنگ کی1 پیکٹ ، پانیحسبِ ضرورت۔ ترتیب دینا : تخم بالنگا1 کپ ، روح افزا2-3 کھانے کا چمّچ، پستہ بادام1 کپ ، کومیل1 کپ ۔ بنانے کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے ۔ قلفی کے لیے: ایک پتیلے میں دودھ گرم کریں اس میں چینی شامل کرکے اس وقت تک گھولیں جب تک وہ اچھی طرح گھل نہ جائے۔ پھرالائچی پاؤڈر،عرق گلاب، بادام، پستہ ڈال کرہلکی آنچ پرپکائیں۔ پھر کھویا شامل کرکے گھلنے تک پکائیں ۔اب زعفران ڈال کراس وقت تک پکائیں جب تک دودھ گاڑھا نا ہوجائے۔ پھرکریم شامل کرکے مزید پکائیں۔ آدھی قلفی کے آمیزے کو اسٹیل کے کپ میں ڈال کر8 گھنٹےسےرات گئے تک فریز کردیں۔ اور بچی ہوی قلفی کا آمیزہ بعد کے لیے رکھ دیں۔ سویوں کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی ابالیں، اس کے بعد سویوں کو ڈال کر پکائیں۔ جب سویاں پک جائیں تو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ جیلی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی گرم کریں۔ جیلی ڈال کر پکائیں۔ ٹھنڈی کریں اور جمنے کے لیے رکھدیں۔ ایک پیالی میں بچائی ہوی قلفی کا آمیزہ ڈالیں، اس کے بعد ہرے رنگ کی جیلی کے ٹکڑے، پکی ہوئی سویاں، تخم ملنگا، کومیل، قلفی کا ٹکڑا، روح افزا ڈالیں اور دوسری تہہ کے لیے بھی یہی عمل دہرائیں۔ پودینہ کے پتے سے گارنش کریں۔مزے دار فالودہ تیار ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 42 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.