Top Rated Posts ....
Search

Prime Minister Imran Khan took notice of Zartaj Gul's sister to be appointed Directorate

Posted By: Akbar on 02-06-2019 | 18:24:48Category: Political Videos, News


وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیے جانے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ موسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیے جانے کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیاہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کو نیکٹا کے نام لکھا گیا خط

واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ تحریک انساف حکومت نے ہمیشہ اقرباء پروری کی مخالفت کی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے اختیار کو استعمال کر کے اپنے رشتہ داروں یا احباب کو ترقی نہیں دلوا سکتا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک خط سامنے آیا تھا ہ خط زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر سمیع الحق نے لکھا تھا، خط میں لکھا ہے کہ ’’مجھے آپ کو شبانہ گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے حوالے سے آپ کی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید کارروائی کے لیےمس شبانہ کی سی وی اس خط کے ہمراہ ارسال کی جارہی ہے‘‘۔ اب وزیراعظم عمران خان نے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام

لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا ہے اور شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

The PM has directed that Zartaj Gul shud withdraw her letter written to NACTA regarding the appointment of her sister. This was against the ethics of PTI which has always opposed nepotism. No one in the PTI govt is can promote their relatives/friends by using their positions.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.