Top Rated Posts ....
Search

Former President Asif Ali Zardari and Faryal Talpur

Posted By: Ahmed on 10-06-2019 | 06:30:09Category: Political Videos, News


سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو آج ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔ نیب
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہو گئی۔ نیب حکام کا

کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو آج ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب آصف علی زرداری اور فریال تالپور پارلیمنٹ ہاؤس سے زرداری ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں جہاں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے تو عدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت

میں پیش ہوئے۔نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل دئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا براہ راست اکاؤنٹس کھلوانے کا تعلق نہیں ہے۔ نیب کا روزانہ کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف آپریشن جاری ہے، پہلے جواب الجواب کے ساتھ دستاویزات دیئے ہیں، جعلی اکاؤنٹ کھولنے کی حد تک آصف زرداری ملزم نہیں ہیں۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے چئیرمین نیب کی آئینی اختیارات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا چئیرمین نیب آرڈیننس 26 کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتا، چئیرمین نیب کے پاس سپلیمنٹری ریفرنس کا اختیار نہیں ، آصف زرداری کو اس موقع پرگرفتار نہ انکوائری کی جاسکتی ہے۔ جوابی دلائل کے بعد عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 146 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.