Top Rated Posts ....
Search

Women's glamorous perfume products

Posted By: Kabir on 10-06-2019 | 22:12:14Category: Political Videos, News


خواتین کی مسحور کن خوشبو رکھنے والی مصنوعات : جاپان کی ایک کمپنی نے ایسی چیز بنا ڈالی کہ دنیا دیوانی ہو گئی ، اس انوکھی چیز کی خوبیاں اس خبر میں ملاحظہ کریں
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں حسن آور اجزا بنانے والی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے ان کا تیارکردہ نیا باڈی اسپرے (ڈی اوڈورینٹ) اور صابن جوان عورت کی جسمانی بو رکھتا ہے اور کمپنی نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ اس کے بعد سے یہ مصنوعات دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہے اور کمپنی بے حد مشہور ہوگئی ہے۔

ڈیوکو کاسمیٹکس جاپان نے اس باڈی اسپرے اور دیگر مصنوعات کو تیار کیا ہے۔ ایک سال قبل جاپانی کمپنی روہتو فارماسیوٹیکلز نے کہا تھا کہ انہوں نے خاتون کے جسم سے لیکٹون سی 10 اور لیکٹون سی 11 نامی دو ایسے کیمیکل نکالے ہیں جو جوان عورتوں میں تو بھرپور پائے جاتے ہیں جبکہ عمررسیدہ خواتین میں موجود نہیں ہوتے۔اس کی تلاش کے لیے کمپنی نے نوعمر لڑکیوں سے لے کر 50 کے عشرے میں موجود 500 خواتین کا جائزہ لیا۔ روہتو کمپنی نے بتایا کہ دونوں کیمیکل کی مقدار سب سے ذیادہ نوعمر اور بلوغت کی جانب بڑھتی ہوئی لڑکیوں میں پائی جاتی ہے اور 35 برس کے بعد ان کی مقدار گھٹنا شروع ہوجاتی ہے۔ اسی بنا پر اب ڈیوکو کمپنی نے کاسمیٹکس مصنوعات بنائی ہیں جن میں لیکٹون سی 10 اور لیکٹون سی 11 کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔2018 کے موسمِ بہار میں یہ مصنوعات بنائی گئیں اور ایمیزون جاپان کی فہرست میں خواتین کے سب سے بہترین صابن کا درجہ پاچکی ہیں۔ کمپنی کا خیال تھا کہ بوڑھی خواتین اسے خرید کر جوانی کی بو کو دوبارہ پاسکیں گی اور ایسا ہی ہوا جس کی بدولت یہ تیزی سے فروخت ہورہی ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر تنہائی کے شکار مرد بھی اسے دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں۔اپنی دلفریب خوشبو کی بنا پر اکیلے مرد اسے خرید رہے ہیں اور انہیں احساس ہوتا ہے کہ اس طرح وہ کسی جوان خاتون کو اپنے قریب محسوس کرسکتے ہیں۔ بعض افراد نے اسے ناریل اور آڑو کی خوشبو جیسا کہا ہے جو گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 135 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 134 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.