Top Rated Posts ....
Search

Case of abducted murder case of Asifa

Posted By: Kabira on 10-06-2019 | 22:17:05Category: Political Videos, News


مقبوضہ کشمیرکی آصفہ کے ساتھ زیادتی و قتل کیس، بھارتی عدالت نے آخر کار اپنا فیصلہ سنا دیا
سری نگر(ویب ڈیسک) بھارت کی خصوصی عدالت نے کٹھوعہ زیادتی و قتل کیس میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کی گئی 8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے کیس میں بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ

میں خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم سنجے رام سمیت 6 افراد کو مجرم قرار دے دیا جبکہ سنجے رام کے بیٹے وشال کو بری کردیا ہے۔خصوصی عدالت کے جج تیج وندر سنگھ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔ مجرم قرار دیے گئے افراد میں سنجے رام، بیٹا وشال، بھتیجا آنند دتا، 4 پولیس افسران دیپک کھجوریا، سریندر ورما، تلک راج اور آنند دتا شامل ہیں۔کشمیری بکر وال خاندان سے تعلق رکھنے والی معصوم آصفہ کو رواں سال جنوری میں اغوا کر کے مندر کے تہہ خانے میں چار روز تک اجتماعی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بچی کو پتھروں سے مار مار کر بہیمانہ انداز میں قتل کرکے لاش کھائی میں پھینک دی گئی تھی۔اس معاملے میں افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسندوں نے مجرموں کی کھل کر حمایت کی تھی اور سڑکوں پر نکل کر ان کے حق میں احتجاج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کے رکاوٹ بننے کے باعث اس کیس کو پنجاب منتقل کردیا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچی کے قتل کا واقعہ دراصل بکروالوں کو کٹھوعہ کے علاقے سے نکالنے کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہبھارت کی خصوصی عدالت نے کٹھوعہ زیادتی و قتل کیس میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا ہے ۔ اس کیس کے فیصلے کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور اب اس کا بڑا فیصلہ آگیا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 137 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 136 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.