Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ka Interview Social Media Par Viral

Posted By: Kabira on 11-06-2019 | 07:50:48Category: Political Videos, News


نواز زرداری جیل میں،عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہو گئے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے لیے انہوں نے 22سال کی طویل جدوجہد کی۔ وزیراعظم منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جب عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا توعمران خان کے چہرے پر 22 سالہ

جدو جہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے عمران خان کی اس جدو جہد میں شامل تھے۔عمران خان کے چاہنے والوں نے ان کے ساتھ دھرنے دئیے اور ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔عمران خان اس طویل جدوجہد میں کہتے رہے کہ ان کی سیاست کا ایک ہی مقصد ہے کہ کرپٹ لوگوں کو جیل کے اندر ڈالا جائے۔ عمران خان آصف زرداری اور نواز شریف پر کرپشن کے الزامات بھی لگاتے رہے اور کہا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو دونوں کو جیل میں ڈالیں گے،اس حوالے سے ان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ خاتون اینکر سے کہتے ہیں کہ میرا قوم سے وعدہ ہے میں ان کو چھوڑوں گا نہیں،جب یہ سارے جیلوں میں ہوں گے تو آپ نے میرا انٹرویو کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا کیونکہ نواز شریف پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔عمران خان کے اس پرانے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ

عمران خان نے جو کہا تھا سچ کر کے دکھایا آج ان کی سیاست کا مقصد پورا ہو گیا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا PTI کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔ خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کو گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Tweet
آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا PTI کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.