Top Rated Posts ....
Search

Hamza Preparing to leave politics after bringing evidence of corruption

Posted By: Abid on 11-06-2019 | 18:33:27Category: Political Videos, News


حمزہ شہباز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے لانے پر سیاست چھوڑنے کا تیار
اہور (نیوزڈیسک) : لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو گھیرے میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرے لیے یہ جیلیں نہیں ہیں۔میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ کرپشن کا ثبوت لے کر آئیں سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے

مزید کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے پہلے ہی بتا دیا تھا جب کہ میری گرفتاری کا چئیرمین نیب پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔۔خیال رہے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہبازکی درخوست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے جاسکتے۔ ابھی منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری جاری ہے، حمزہ شہبازتفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا حمزہ شہباز کے بلا جواز وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، متعدد فیصلے بھی موجود ہیں کہ انکوئری کے دوران ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عدالت مکمل انصاف کرے گی۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری قانون کے تحت جاری کیے گئے، فنانشل

مانیٹرنگ یونٹ نے حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی۔ پراسکیوٹر نیب نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا شہباز شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے کہیں زیادہ ہے، منی لانڈرنگ کیس میں صرف حمزہ شہباز ہی نہیں ہے، اس کیس میں شہباز شریف، نصرت شہباز، سلمان شہباز بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے اپنے دلائل میں مزید کہا شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں میں اربوں روپے اضافہ ہوا،حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملہ پر ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.