Top Rated Posts ....
Search

London Se Badi Khabar - Altaf Hussein, arrested by Scotland Yard Police

Posted By: Kabira on 12-06-2019 | 21:43:43Category: Political Videos, News


لندن سے بڑی خبر۔۔۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے الطاف حسین کے حوالے سے ناقابلِ یقین خبر آگئی
لندن (نیوز ڈیسک) بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو گذشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے



گرفتار کیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔آج برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بانی ایم کیو ایم پر آج فرد جُرم عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن تاحال الطاف حسین پر کوئی فرد جُرم عائد نہیں کی گئی۔کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی ایم کیو ایم کو فی الحال چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی پولیس فرد جُرم عائد کیے بغیر چار روز تک الطاف حسین کو اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق گذشتہ رات دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔ بانی ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس ”نو کمنٹس” کہنے کا آپشن موجود ہے۔لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیں ”نو کمنٹس” کہنے کا ہی مشورہ دیا۔ بانی ایم کیو ایم سدرن پولیس اسٹیشن میں موجود رہے جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے سینے میں درد کی شکایت کی جس پر برطانوی پولیس نے تفتیش روک دی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔اسکاٹ لیںڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی۔ یہ درخواست ایم کیو ایم کے وکلا نے دائر کی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 128 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 126 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.