Top Rated Posts ....
Search

Veena Malik Ne Maryam Nawaz Ke Baad

Posted By: Kabira on 13-06-2019 | 06:45:51Category: Political Videos, News


وینا ملک نے مریم نواز کے بعد عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا
لاہور (نیوزڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بعد معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا۔معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے نو ماہ جتنا قرضہ حاصل کیا اس پر بھی کمیشن بنے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط بتائی جائیں گی اورکیا ادویات کے اسکینڈل کی تحقیقات بھی ہوں گی؟۔

وزیر اعظم کا کرپٹ افراد کی سرکوبی کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان۔ کمیشن میں ایف بی آر، ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔ ۔جب کہ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر ہے جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دے رہا ہے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو “نانی اماں ” کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ “نانی کو عزت دو” بیانیہ ن لیگ ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے پول ہی کروا دیا جس میں لوگوں سے سوال کیاکہ کیا میں نانی اماں کا نام ٹھیک دیا؟۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 91 فیصد ووٹ ایسے آئے جنہوں نے ‘ہاں’ میں جواب دیا۔ وینا ملک اور ن لیگ کے درمیان تو لفظی جنگ جاری ہے تاہم وینا ملک کے حمایتی بھی کسی

سے کم نہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے گھر میں گھس کر مارا ہے۔ ایک ناکام ترین اداکارہ جس نے انڈیا میں اپنی عزت کے جھنڈے گاڑے، اس کے زریعے مریم نواز کی کردار کشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب دلیل ختم ہو جائے تو پھر گھٹیا لوگوں کے زریعے ذاتی حملے کروائے جاتے ہیں لیکن یاد رکھو مریم نواز تم نکموں کو بے نقاب کرتی رہیں گی اس کے علاوہ بھی وینا ملک نے مریم نواز کو ‘نانی اماں” قرار دیتے ہوئے اور کئی تنقیدی ٹویٹس کیے ہیں جب کہ انہوں نے شریف خاندان کے دیگر اہل خانہ پر بھی تنیقد کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.