Top Rated Posts ....
Search

Want to win the World Cup just win this match?

Posted By: Akram on 14-06-2019 | 07:24:47Category: Political Videos, News


ورلڈ کپ گھرلانا چاہتے ہو تو بس یہ والا میچ جیت جاؤ ۔۔۔ مایہ ناز سابق کھلاڑی وقاریونس میدان میں آگئے ، ٹیم کو بڑے مشورے دے دیئے
لندن (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف مقابلے میں فتح کے لیے پاکستان کی ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔پاکستان کو بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 رنز

سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اب پاکستانی ٹیم کو کم و بیش ہر میچ میں کامیابی درکار ہے۔وقار یونس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے لکھے گئے کالم میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی پاکستان بھارت سے کھیلتا ہے تو وہ بہت بڑا میچ ہوتا ہے لیکن اتوار کو ہونے والا میچ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو انہیں اپنی ‘اے پلس’ پرفارمنس دے کر میچ جیتنا ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے اربوں کی تعداد میں شائقین دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت کے خلاف ریکارڈ سب سے بدتر ہے اور اسے عالمی کپ کے تمام 6 مقابلوں میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن وقار یونس کا ماننا ہے کہ وہ میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا ریکارڈ ملا جلا ہے اور وہ سب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ ایک نیا میچ ہوگا۔سابق کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد عامر کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے اینڈ سے سپورٹ نہیں مل رہی، انہوں نے نئی گیند سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی تمام تر ورائٹی سے باؤلنگ کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.