Top Rated Posts ....
Search

Millions of cages for the president

Posted By: Ahmed on 14-06-2019 | 07:25:35Category: Political Videos, News


ایوان صدر میں طوطوں کیلئے لاکھوں کے پنجرے ۔۔۔ صدر عارف علوی نے اپنا فیصلہ سنا دیا
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کو کسی بھی منصوبے کے لیے پہلے مجاز حکام سے منظوری لینی ہوگی۔دوسری جانب ایوان صدر کے چڑیا گھر میں 19 لاکھ 48 ہزار روپے میں طوطوں کے پنجروں کی تعمیر کےلیے ڈپٹی ڈائریکٹر سول سی ڈی اے ایوان صدر کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جو ٹینڈر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری ہوا۔اشتہار کے مطابق طوطوں کے پنجرے بنانے کے لیے ٹینڈر 28 جون کو کھولا جائے گا، 19 لاکھ روپے میں سی ڈی اے کی جانب سے ٹینڈر کے لیے 28 جون کو ہی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔اس اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت اور اس کی کفایت شہاری مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے طوطوں کے پنجروں سے متعلق سی ڈی اے کے ٹینڈر کا سخت نوٹس لیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے ٹینڈر فوری منسوخ کرنے اور معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چلنے والے سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پہ عمل درآمد روکنے کے احکامات صدر مملکت نے کفایت شعاری مہم کے تناظر میں دیے ہیں۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کو کسی بھی منصوبے کے لیے پہلے مجاز حکام سے منظوری لینی ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.