Top Rated Posts ....
Search

Keep all the young boys girls all the time together with them

Posted By: Joshi on 15-06-2019 | 18:27:48Category: Political Videos, News


سب نوجوان لڑکے لڑکیاں ہر وقت کنڈوم اپنے پاس رکھیں کیونکہ ۔۔۔۔۔ یہ عجیب وغریب حکم کس ملک کی حکومت نے اور کیوں جاری کر دیا ؟ ناقابل یقین خبر
لندن (ویب ڈیسک) ہسپانوی حکومت نوجوانوں کو ہر وقت کنڈوم اپنے پاس رکھنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک مہم چلا رہی ہے۔ ایک حکومتی بیان کے مطابق اس کا مقصد ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں اضافے کا سدباب ہے۔ہسپانوی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا کہ

ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے کیسز میں اضافے کے بعد نوجوانوں میں کنڈوم ساتھ رکھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک باقاعدہ مہم چلائی جائی گی۔اس سے ایک ہفتہ قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسمارٹ فونز پر نوجوانوں کے درمیان آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے ہونے والی دوستیاں اور پھر جنسی تعلقات اس صورت حال کی ایک اہم وجہ ہیں۔ ایپس کے ذریعے ملنے والے نوجوان ایک دوسرے کی صحت یا بیماریوں سے متعلق زیادہ جانتے نہیں اور ان کے درمیان جنسی تعلق ایسی بیماریوں کے انتقال کی ایک وجہ ہے۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر سترہ جون سے اسپین میں ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز کے علاوہ میڈیا پر بھی یہ مہم شروع کر دی جائے گی، جس میں 14 تا 29 برس کے نوجوانوں کو مخاطب کیا جائے گا۔ہسپانوی وزارت صحت ان اشتہارات کے ذریعے نوجوانوں میں شعور پیدا کرے گی کہ وہ جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ان اشتہارات کے ذریعے ملک میں ایچ آئی وی جیسے وائرس کے انتقال کی بابت بھی شعور بیدار کیا جائے گا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”تمام افراد، خصوصاﹰ نوجوان ہمیشہ کنڈوم اپنے پاس رکھیں اور جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے اسے ضرور استعمال کریں۔‘‘ہسپانوی وزیر صحت ماریا لوئیزا کارکیڈو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ”پندرہ سے اٹھارہ برس تک کی عمر کے نوجوانوں میں گزشتہ کچھ برسوں میں کنڈوم کے استعمال میں کمی آئی ہے۔‘‘انہوں نے ایچ آئی وی ایڈز سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض میں اضافے کی وجہ اسی کو قرار دیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں کتنا بڑا خطرہ ہیں۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 46 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.