Top Rated Posts ....
Search

Fawad Chaudhary's critical criticism of Bilawal Bhutto and Maryam Nawaz's meeting

Posted By: Ahmed on 16-06-2019 | 18:03:26Category: Political Videos, News


فواد چوہدری کی بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر شدید تنقید
اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ تھے اب یہ ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر آنے کی دعوت دی تھی جسے بلاول بھٹو نے قبول کر لیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف

کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں کی جانب سے قریبی ساتھی بھی شریک ہوئے۔ اس ملاقات کے حوالےسے تنقید کرتے ہوئے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی اور اس کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی‘۔
غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی توااضع کی گئ، اور اس کے بعد سب نے مہنگائُ اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔
خیال رہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات جاتی امراء میں مریم نواز اور کیپٹرن(ر) محمد صفدر سے ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پیش گئے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اگلے منصوبہ بندی بھی کی گئی کہ کیسے حکومت کے خلاف چلنا ہے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود تھے۔
جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء میں موجود تھے۔ پہلے دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات شروع ہو گئی جس کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز صاحبہ نے انہیں لنچ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کروں گا جن کو ملکی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ملاقات کی دعوت دی تھی جس کے بعد اب بلاول بھٹو نے جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

Tweet
غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی توااضع کی گئ، اور اس کے بعد سب نے مہنگائُ اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 229 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.