Top Rated Posts ....
Search

Bilawal Bhutto declared the history of movement against the government

Posted By: Kabir on 17-06-2019 | 01:35:34Category: Political Videos, News


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ کی سالگرہ پرنوابشاہ سے تحریک کا آغاز کریں گے، حکومت جاتی توجائے،ملک کومعاشی خودکشی نہیں کرنے دیں گے، حکومت نے ہر جگہ ٹیکس لگایا،پوری کوشش ہے کہ بجٹ منظور نہ ہونے دیں،کٹھ پتلی حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ کروائیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے نائب صدر ن لیگ مریم نوازسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی وفود میں ملاقات ہوئی، ملک کے مسائل اوربجٹ پر بات چیت ہوئی، عوام دشمن بجٹ کو پاس نہیں ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں اور اپنے اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے، اس پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔اس بجٹ کیلئے ایسے ہی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے کہ جیسے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انشاء اللہ ہم اس کوشش میں کامیاب ہوں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی رابطہ مہم جاری رکھیں گے، معاشی و جمہوری حقوق خطرے میں ہیں، حکومت ان پر حملے کررہی ہے۔ہم عوام تک وہ باتیں بھی پہنچائیں گے تو میڈیا سنسرکے باعث نہیں پہنچا سکتے۔عوام کو بتائیں گے ان کے جمہوری حقوق خطرے میں ہیں، ان پر حملے ہورہے ہیں۔کٹھ پتلی حکومت کو عوام کے ذریعے جوابدہ کروائیں گے،بلاول نے کہا کہ میں اسلام آباد جا رہا ہوں ، اتحادی جماعتوں اور مولانافضل الرحمن سے بھی ملاقات کریں گے۔
21جون کو شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹوکی سالگرہ پر نوابشاہ میں جلسہ ہوگا، جہاں سے باقاعدہ تحریک کا آغاز ہوگا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ آئی ایم ایف فیصلہ کررہا ہے کہ ہمارا گورنر اسٹیٹ بینک کون ہوگا ، وزیرخزانہ کون ہوگا، ایف بی آر پر کس کو لگائیں گے؟بجٹ پیش ہوا تو ہم حیران تھے کہ حکومت نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جہاں عوام کو ریلیف دیا ہو،سٹاک ورکر، اشرافیہ ، چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، جبکہ ہمارے مزدور ، سندھ کا حاری، کسانوں کیلئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہے ۔
یہ بجٹ پاکستان کیلئے معاشی خودکشی ہے، اپنے محنت کشوں ، مزدورں کو تحفظ دلانے

کیلئے بجٹ کو روکیں ، معاشی خودکشی نہ کرنے دیں، حکومت جاتی ہے توجائے، لیکن یہ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اپنے اپنے نظریات ہیں، پاکستان کے مسائل کیلئے آج سب کو مل کر چلنا ہوگا، مریم نواز ن لیگ میں ایک نئی قیادت ہیں، میں امیدکرتا ہوں مریم نوازاور باقی نوجوان قیادت نے لانگ ٹرم سیاست کرنی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز ہمارے ساتھ ہرجگہ سچائی کے چلیں گی۔
مریم نوازکو پنجاب کی عوام کا دکھ ہے، وہ اپنے والد کی سیاست کو نیچے نہیں لائے گی، وہ محترمہ شہید بھٹو اور نوازشریف کے نظریے کو لیکر چلے گی۔دونوں جماعتیں مستقبل میں بھی الزام تراشی اور اپنی سیاسی سوچ دیتے رہیں گے، لیکن ہم چاہتے ہیں سیاست نظیرے پر ہو، ذاتیات پر نہ ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا بجٹ پر نظر ثانی کرے، اگر موجودہ حکومت اپنا بجٹ منظور نہیں کرتی تو فکر نہ کریں ، پھر پیپلزپارٹی اپنا بجٹ منظور کرے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.