Top Rated Posts ....
Search

Such are the decent nations - Viral Video

Posted By: Joshi on 17-06-2019 | 12:29:31Category: Political Videos, News


ایسی ہوتی ہیں مہذب قومیں۔۔۔ 20 لاکھ سے زائد لوگوں کا احتجاج ، جب ایمبولینس آئی تو کتنے سیکنڈ میں راستہ بنایا گیا؟ ویڈیو وائرل
ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران ایک ایمبولینس نے گزرنا تھا جس کے لیے احتجاج میں شریک ہزاروں افراد نے چند سیکنڈز میں راستہ بنا دیا۔انسانیت کا مظاہرہ کرنے پر ویڈیو پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ہزا روں کی تعداد

میں مظاہرین نے اتوار کے روز بھی حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ہفتے کے دن حکومت نے اس متنازعہ قانون سازی کا عمل معطل کر دیا تھا، جس کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو عدالتی کارروائی کی خاطر چین کے حوالے کیا جا سکتا تھا۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ قانون کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا جائے۔ سیاہ لباس میں ملبوس مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے اس نیم خود مختار علاقے کی سربراہ کیری لیم مستعفی ہو جائیں۔ادھر چین نے کہا ہے کہ وہ لیم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی تاہم یہ احتجاج اس وقت سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گیا جب عوامی احتجاج کے دوران لاکھوں افراد نے ایمبولینس کے لیے راہ ہموار کی۔جب لوگوں نے ایمبولینس آنے کی آواز سنی تو وہ خود بخور آگے سے ہٹ گئے اور اس طرح ایمبولینس سے گزرنے کی جگہ بن گئی۔ایمبولینس کے گزرنے کے بعد لوگ پھر سے احتجاج کرنے لگے،احتجاج کے دوران انسانیت کا مظاہرہ کرنے پر احتجاج کے شرکاء کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

Tweet
Hong Kong protesters let an ambulance go through the massive protest


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 28 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 24 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.