Top Rated Posts ....
Search

Breaking News - The end of commercial privileges from the United States

Posted By: Kabir on 17-06-2019 | 12:32:19Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : امریکہ کی طرف سے تجارتی مراعات کا خاتمہ ۔۔۔۔ بھارت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے آج اتوار کے روز سے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ امریکا کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کو دی جانے والی تجارتی مراعات کے خاتمے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے

مطابق نئی دہلی میں بھارتی وزارت خزانہ کی طرف سے ہفتہ 15 جون کی شب امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا اور آج اتوار 16 جون سے اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔بھارت کی طرف سے عائد کردہ ان محصولات کی زد میں جو 28 امریکی مصنوعات آئی ہیں ان میں بادام اور دیگر نٹس، دالیں اور سیب بھی شامل ہیں اور یوں ان مصنوعات کی قیمتیں بھارتی مارکیٹ میں بڑھ جائیں گی۔بھارت کے ‘سینٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسس اینڈ کسٹمز‘ (CBIC) نے اپنے ایک سابق آڈر میں ترمیم کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ”جوابی محصولات امریکا میں پیدا ہونے والی یا وہاں سے درآمد کی جانے والی 28 اشیاء پر لاگو کیے گئے ہیں‘‘ جبکہ دیگر ممالک سے آنے والی انہی اشیاء پر اضافی محصولات کا اطلاق نہیں ہو گا۔بھارت نے پہلی مرتبہ اضافی محصولات کا اعلان جون 2018ء میں اُس وقت کیا تھا جب امریکا نے اسٹیل اور ایلمونیم جیسی بھارتی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ کر دیا تھا۔ تاہم اس کے اطلاق میں بار بار تاخیر کی جاتی رہی اور آخری ڈیڈ لائن آج اتوار 16 جون کو ختم ہو رہی تھی۔ بھارت اور امریکا قریبی تجارتی تعلقات سے استفادہ حاصل کرتے رہے ہیں حالانکہ امریکا متعدد مرتبہ بھارت کو زائد محصولات کا حامل ملک قرار دیتا رہا ہے جس کی وجہ سے امریکی مصنوعات کی بھارت کی انتہائی بڑی مارکیٹ تک رسائی محدود تھی۔یکم جون کو امریکا نے بھارت کو حاصل خصوصی مراعاتی تجارتی حیثیت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ بھارت نے امریکا کی طرف سے ‘جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرینس‘ (GPS) سے بھارت کو خارج کرنے کے عمل کو ‘بدقسمتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایسے معاملات میں ہمیشہ اپنے مفادات کو مقدم رکھے گا۔امریکا کی طرف سے جی پی ایس پروگرام 1976ء میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی معاشی نمو میں مدد دینا تھا۔ جن ممالک کو یہ خصوصی تجارتی حیثیت دی جاتی ہے وہ اپنی دو ہزار کے قریب تجارتی اشیاء امریکا میں بغیر کسی ڈیوٹی کے درآمد کر سکتے ہیں۔ بھارت اس سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک رہا ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.