Top Rated Posts ....
Search

Ali Zafar's recommendation was done

Posted By: Kabir on 17-06-2019 | 12:41:08Category: Political Videos, News


علی ظفر کی سفارش کام کر گئی۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے معروف خاتون کو شاندار عہدے سے نواز دیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹرکنول کی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش سے ہوئی،4مئی کو اشاہی قلعے میں یک تقریب میں گلوکار علی ظفر نے اپنی والدہ کیلئے سفارش کی، وزیراعظم کو چاہیے کہ اس کی وضاحت کریں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی خبر ہے کہ ہوم اکنامکس کالج و یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کولگادیا گیا ہے،کنول امین معروف گلوکار علی ظفر کی والدہ ہیں۔کنول امین لائبریری سائنس کی ہیں۔ان کی تعیناتی کے حوالے سے ایک خطرناک بات کی جارہی ہے کہ 4مئی کو ایک تقریب شاہی قلعےلاہور میں ہوئی،وہاں وزیراعظم عمران خان سے گلوکار علی ظفر ملے ، اور ان سے اپنی والدہ کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی درخواست کیان کے مقابلے میں ایک اور خاتون سمعیہ کلثوم جو اس کالج کی پرنسپل رہ چکی ہیں، ڈگری بھی اسی مضمون کی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس نے پہلے اس تعیناتی کو مسترد کردیا تھا، لیکن تقریب میں وزیراعلیٰ اور گورنر دونوں موجود تھے، وہاں وزیراعظم سے سفارش کروائی گئی، جس پر اساتذہ اور طلباء میں بڑی بے چینی ہے۔ہارون الرشید نے ایک سوال پر کہ وزیراعظم عمران خان جس روحانی یونیورسٹی کا افتتاح کرکے آئے ہیں، وہاں ایک کمرہ بھی نہیں ہے۔وہاں بلڈوزر سے زمین ہموار کرکے افتتاح کردیا گیا،میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ زمین کس نے خریدی ہے، لوگوں نے کہا کہ یہ زمین ملک ریاض نے خریدی ہے، 20ہزار کنال خریدی ہے، یہاں وہ منگلا تک ایک سڑک بنانا چاہتا ہے اور ایک شہر بسانا چاہتا ہے۔اس کی تائید تا تردید تووہی کرسکتے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ بھئی اگر یونیورسٹی بن بھی جائے، اساتذہ رکھ لیے جائیں، یہ آسان کام نہیں ہے، کیونکہ روحانیت پر دنیا میں کبھی کوئی یونیورسٹی بنی نہیں ہے۔اس کے ماہرین ہوتے ہیں نہیں ہیں۔لیکن کسی نے وزیراعظم کو روحانیت پر یونیورسٹی بنانے کا سبق پڑھا دیا، وہاں گھاس ہے، پتھر ہے اور غاریں ہیں۔ملک ریاض نے توحیدرآباد میں بھی ایک الطاف حسین یونیورسٹی بنائی تھی، وہ کہاں ہے؟ ایک ڈاکٹر عبدالقدیرانسٹیٹیوٹ بھی بنایا تھا وہ کہاں ہے؟بھئی آپ یہ سارے کام کن کے کہنے پر کرتے ہیں؟ وزیراعظم صاحب احتیاط بالکل نہیں کرتے ہیں۔وزیراعظم نے یہ نہیں کہا تھا کہ یورپ سے لوگ نوکری کرنے پاکستان میں آئیں گے؟ یہ خواب ہیں جودن کی روشنی میں دیکھے جاتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.