Top Rated Posts ....
Search

What did the Russian President tell Imran Khan? The biggest news

Posted By: Abid on 18-06-2019 | 07:17:19Category: Political Videos, News


’’ مجھے گِلہ ہے کہ ۔۔۔‘‘ کرغستان میں روسی صدر نے عمران خان سے کیا شکوہ کیا؟ سب سے بڑی خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے عمران خان کو پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں گرمجوشی نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران

خان سے سابقہ حکومتوں کے رویے کا شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ماضی میں اس سطح پر رابطہ نہیں کیا گیا جیسا ہونا چاہئیے تھا۔تعلقات کی مضبوطی پر سابق حکومتوں نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔ آج سے پہلے اس قدر اعلیٰ سطح کے رابطوں کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ آخری اعلیٰ سطح کا رابطہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر سے کہا کہ پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور وسعت کا خواہشمند ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاک اور روس تعلقات کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ کھانے کی میز پر علاقائی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں پاکستان اور روس میں مسلسل اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچے تھے جہاں دونوں رہنمائوں کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی لیکن پاکستان کے بشکک میں کیمپ نے ملاقات کا کچھ نہیں بتایا اور نہ اس کی وجہ دی گئی تھی۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی جس میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنے پُر اعتماد انداز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بھی بنے رہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.