Top Rated Posts ....
Search

The discussion started with which wood made?

Posted By: Akbar on 18-06-2019 | 07:19:49Category: Political Videos, News


وہ وقت جب منبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بحث شروع ہوگئی کہ کس لکڑی سے بنایا گیا؟ ایمان افروز واقعہ
امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ ابو حازم بن دینار رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے ،انہوں نے آپس میں منبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بحث شروع کررکھی تھی کہ منبر کس لکڑی



سے بنایا گیا؟جب انہوں نے حضرت سہل بن سعدا لساعدی رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا:”خدا کی قسم! میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ کس لکڑی سے بنایا گیا۔جس رو زیہ بن کر آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی مرتبہ اس پر تشریف فرما ہوئے تو میں خود موجود تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں خاتون کے پاس کسی کو بھیجا کہ وہ اپنے نجار غلام سے منبر بنوادے ،جس پر خطبے کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ جیا کریں ۔اس عورت نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ وہ جنگل کی بہترین لکڑی سے منبر تیار کرے ۔چنانچہ اس نے منبر تیار کیا اور اس صحابیہ (رضی اللہ عنہا) نے اسے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھجوا دیا۔یہ یہاں رکھ دیا گیا پھر میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چبوترہ نما منبر پر نماز پڑھتے دیکھا ۔نماز سے فارغ ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف اپنا چہرہ انور کیا اور فرمایا:”لوگو! بلند منبر اس لیے بنوایا گیا ہے تا کہ تم میری امامت میں نماز پڑھو اور مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر نماز کی تعلیم حاصل کرو۔ “امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ ایک انصاری صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا:”یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وسلم )میرے پاس ایک کار یگر غلام ہے جو لکڑی کا نہایت نفیس کام کر سکتا ہے ۔لہٰذا اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اجازت دیں تو اس سے ایک منبر بنوا دوں ۔جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقاریر کے دوران بیٹھ جایا کریں ۔“اس کے جواب میں رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جیسے تم چاہو۔“وہ بیان کرتے ہیں کہ اس خاتون نے منبر بنوا کر بھجوادیا۔جب جمعہ کا دن ہوا تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس منبر پر تشریف فرما ہوئے ،اس موقع پر کھجور کا وہ تنا جس کے پا س کھڑے ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے رونے لگا۔اس کی چیخ و پکار اتنی درد ناک تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے وہ فرطِ غم میں پھٹ جائے گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور اس تنے کو پکڑ لیا ،پھر اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا۔وہ چپ ہو گیا مگر اس طرح اس کی ہچکی بندھی ہوئی تھی جس طرح روتا ہوا بچہ چپ کرنے سے پہلے ہچکیاں لیتا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.