Top Rated Posts ....
Search

The tick of 2 planes in the wreck of the most important country

Posted By: Abid on 18-06-2019 | 07:25:04Category: Political Videos, News


افسوسناک خبر : اہم ترین ملک کی فضاؤں میں 2 طیاروں کی آپس میں ٹکر۔۔۔۔ ہلاکتوں کی اطلاع آگئی
ویلنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں اتوار کو ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دو طیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ اخبار نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے۔



حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت موسم بھی ٹھیک تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم بھیجے گی۔ ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن بھی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کو چند ہفتوں کے دوران دوبار آسمان کے ’’ ہاٹ سپاٹ‘‘ ایریا میں ہلکے طیاروں کے انتہائی قریب سے پرواز کرنے کے باعث تشویش میں اضافہ ہو گیا۔ یو کے ایئرپروکس بورڈ جس نے ہیلی کاپٹروں کی طیاروں کے نزدیک پرواز کے بارے میں تحقیقات کی تھی ، اس نے ایسیکس میں برچ کے اوپر ایسے دو واقعات پیش آنے کی تفصیل دی ۔ تحقیقات کاروں نے کہا ہے کہ اس طرز کے دوسرے کیسز بھی ہوچکے تھے اور اپاچی ہیلی کاپٹر فورس کو ’’ یہ امر پیش نظر رکھنا چاہئے تھا‘‘۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ تمام فضائی واقعات کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ وزارت کی جانب سے ایئرپروکس رپورٹس میں دی گئی تمام سفارشات کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ایسے واقعات کا دوبارہ اعادہ روکنے کے لئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کیا جائے گا۔ رپورٹ شدہ واقعہ میں سفولک میں واٹیشام ایئرفیلڈ کے اپاچیز اور ایک ہلکا طیارہ ملوث تھا۔7 اگست 2018 کو ایک اپاچی پائلٹ نے رپورٹ دی کہ وہ ایک ہلکے طیارے کے 100 فٹ (30 میٹر) قریب پہنچ گیا تھا حالانکہ ریڈار سے ظاہر ہوا کہ یہ فاصلہ 400فٹ (121میٹر) تھا۔ دوسری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اپاچی پائلٹ نے رپورٹ دی کہ26 ستمبر 2018 کو وہ 1250فٹ ( 381میٹر) کی بلندی پر واٹیشام ایئر فیلڈ پر محو پرواز تھا کہ اس نے 1640فٹ( 500میٹر) کے فاصلہ پر ایک طیارہ دیکھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ 200فٹ (60میٹر) کے نزدیک سے گزر گیا۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.