Top Rated Posts ....
Search

Umar (Age) 100 Saal (Years) Bhi Nahi

Posted By: Abid on 20-06-2019 | 22:57:04Category: Political Videos, News


انسان کی عمر زیادہ سے زیادہ 90 سے 98سال ہوسکتی ہے یا عموماً کسی نہ کسی کی
ہوتی ہے مگر 100 سال شائد ہی کسی کی ہوتی ہو یعنی انسان 90 سال جی سکتا ہے 95 سال جی سکتا ہے 98 سال جی سکتا ہے چلو 100 سال بھی جی سکتا ہے مگر اس دنیا سے جانا ہی ہوتا ہے۔ پاکستان میں آج کل زیادہ سے زیادہ 70 75 سال کی عمرتو کیا جوان ہی اللہ کو پیارے ہورہے ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان زندگی گزارنے کیلئے کیا کچھ نہیں کرتا۔ پیسہ کمانے کیلئے کتنے جتن کرتا ہے لاکھوں کروڑوں روپے کمانے کیلئے کتنے الٹے سیدھے دھندے کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے فریب کرتا ہے بینک بیلنس بڑھانے کیلئے کتنے جھوٹ اور الٹے سیدھے کام کرتا ہے مگر اس کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ جو بینک اکاؤنٹ بھر رہا ہے کروڑوں روپے جمع کررہا ہے وہ اس کے نصیب میں ہیں بھی یا نہیں وہ ان پیسوں کو استعمال کربھی پائے گا یا نہیں۔ کیافائدہ لاکھوں کروڑں روپے جمع کرنے کا جب استعمال کرنا قسمت میں ہے ہی نہیں جب اپنی عمر کروڑوں روپے جمع کرنے میں صرف کردیتا ہے تو پھر موت کا وقت آجاتا ہے کروڑوں روپے بینک میں چھوڑ کر دھوکے اور فریب سے کمائے پیسے یوں ہی چھوڑ کر دنیا فانی کو چھوڑ جاتا ہے۔ یہ ہے زندگی۔ یہ ہے دنیا۔ یہ ہے مکافات عمل۔ دنیا آخرت کی کھیتی ہے یہاں جو بوؤ گے وہاں کاٹو گے۔افسوس انسان اس بات کو سمجھ سکتا کہ جب جانا ہی ہے تو پھر کروڑوں روپے جمع کرنے کا فائدہ کیا۔اگر کما بھی لیا جمع کربھی لیا تو کسی ضرورت مند کے کام تو آؤ۔
بینظر بھٹو کتنے سو کروڑ چھوڑ کر دنیا سے چلی گئی۔ وہ کروڑوں روپے کس کے کام آئے؟
انڈین اداکارہ سری دیوی 249 کروڑ چھوڑ کر دنیا سے چلی گئی
اور کس کس کے نام گنواؤں کتنے سو کروڑ چھوڑکردنیا سے چلے گئےوہ دولت کس کے کام آئی اور کس کام کی؟
عقل مند کیلئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔ لکھنے کیلئے تو بہت کچھ ہے مگرکتنا لکھوں کس کیلئے لکھوں یہاں عمل کرنےکیلئے ہے کون؟
بات کرنا آسان ہے عمل کرنا اتنا ہی مشکل جتنا کہ بغیر پل کے دریا پار کرنا اللہ کا قرآن کہہ رہا ہے بے شک انسان خسارے میں ہے۔ تو پھر انسان خسارے میں ہےگھاٹے میں ہے۔وقت تیزی سے گزرا جارہا ہے انسان دنیا کی ہوس میں دولت جمع کرنے میں جتا ہوا ہے۔اور اگلی زندگی کے بارے میں کوئی فکر نہیں۔لیکن پتہ تب چلے گا جب قبر میں آنکھ کھلے گی تب انسان کو وہاں معلوم ہوگا کہ اس نے کیا کھویا کیا پایا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.