UN reinstatement on Pakistan
Posted By: Akbar on 21-06-2019 | 03:16:45Category: Political Videos, Newsاقوام متحدہ کا پاکستان پر اعتماد بحال ۔۔۔ پاکستان کو اچانک سالوں سے لگی پابندی سے آزاد کر دیا
نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکاروں کی فیملیز کے پاکستان میں قیام کرنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ 14 جون سے پاکستان کے لیے ’نان فیملی اسٹیشن‘ کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔
خط کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی فیملی پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کیا جاتا ہے جس کے بعد اہلکاروں کی فیملی اب پاکستان میں قیام کرسکتی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت عمل ہے جس کے لیے ہم سب نے ساتھ کام کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے جس کی بنیاد جامع سیکیورٹی پر غور و غوض ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












